ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست

پاکستان کی دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد اہم میچ میں فتح سمیٹ لی، افغانستان کے خلاف 228 رنزکا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر پورا کیا، پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹیں گنوائیں۔

شاہینوں نے اپنے ساتھ شائقین کے اعصاب کا امتحان لیا، دھڑکنیں روکتے مقابلے کے بعد پاکستان نے تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔ افغانستان کا 228 رنز کا ہدف بھی شاہینوں کیلئے پہاڑ بن گیا، افغانستان نے شاہینوں کواسپن کے جال میں پھنسایا تاہم عماد وسیم نے 49 رنز کی انتہائی اہم اورناقابل شکست اننگز کھیلی، عماد وسیم نے مشکل وکٹ پر افغان باؤلروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اننگز کے آغاز سے بیٹنگ لائن مشکلات میں آ گئی، فخرزمان بغیر رنز بنائے پویلین لوٹے۔ امام الحق اور بابراعظم کچھ دیر وکٹ پر رکے، 72 کے مجموعہ پر امام الحق غیرذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے۔ عماد 49 اور بابر 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد نبی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر227 رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی کی ایک بار پھر تباہ کن باؤلنگ کی، شاہین شاہ آفریدی نے 47 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ شاہین شاہ آفریدی ورلڈکپ تاریخ میں بہترین فگر دینے والے کم عمرترین کھلاڑی بن گئے۔ پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض اور عماد وسیم نے بھی 2،2 جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ لی۔ افغانستان کی طرف سے اصغر افغان اور نجیب اللہ زدران 42،42 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان اپنا اگلا، گروپ اسٹیج کا آخری اور ڈو اینڈ ڈائی میچ 5 جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔