رومیل الیاس: شہر میں صبح ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے، جبکہ درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید بارش کا امکان موجود ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔