ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور جنرل ہسپتال میں پارکنگ کے سرکاری نرخ نمایاں جگہوں پر آویزاں

لاہور جنرل ہسپتال میں پارکنگ کے سرکاری نرخ نمایاں جگہوں پر آویزاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور جنرل ہسپتال میں پارکنگ کے سرکاری نرخ نمایاں جگہوں پر آویزاں کردیے گئے ۔
موٹر سائیکل 10، آٹو رکشہ 20 اور کار پارکنگ فیس 30 روپے مقرر کیے گئے ۔ ایم ایس پروفیس فریاد حسین نے کہا زائد پارکنگ فیس وصول کرنیوالے ٹھیکیدار کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،

اضافی رقم وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، زائد فیس کی شکایت فوری طور پر ڈیوٹی ڈی ایم ایس کو درج کرائیں، ہسپتال کی پارکنگ صرف مریضوں، لواحقین اور سٹاف کے لیے مخصوص ہے۔
مستقل طور پر کھڑی گاڑیوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات مزید مؤثر بنا دیے گئے۔