ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہاراشٹر میں سکولوں کے اطراف وڑا پاؤ، سموسے اور کولڈ ڈرنکس  کی فروخت پر پابندی

مہاراشٹر میں سکولوں کے اطراف وڑا پاؤ، سموسے اور کولڈ ڈرنکس  کی فروخت پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے سکولوں اور ان کے 50 میٹر کے دائرے میں جنک فوڈ کی فروخت، مفت تقسیم اور تشہیر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 نئے حکم کے تحت وڑا پاؤ، سموسے، چپس، کولڈ ڈرنکس، میٹھے مشروبات، چاکلیٹ اور آئس کریم سمیت زیادہ چکنائی، نمک اور چینی والی اشیا فروخت نہیں کی جا سکیں گی۔

 حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد بچوں میں صحت مند غذائی عادات کو فروغ دینا اور موٹاپے، ذیابیطس سمیت طرزِ زندگی سے جڑی بیماریوں کی روک تھام کرنا ہے۔

 سکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوڈ سیفٹی کے قواعد پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔