تھائی لینڈ ، آتشبازی کے سامان کے گودام میں دھماکہ، 12 افراد ہلاک،100 سے زائدزخمی  

تھائی لینڈ ، آتشبازی کے سامان کے گودام میں دھماکہ، 12 افراد ہلاک،100 سے زائدزخمی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تھائی لینڈ میں آتشبازی کے سامان کے گودام میں دھماکے سے 12 افراد ہلاک اور 121 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے ناراتھیوات میں پیش آنے والے واقعے میں  آتشبازی کے سامان کے گودام میں ویلڈنگ کے دوران دھماکہ ہوا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد آتشبازی کے سامان میں بھی آگ لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے تباہی مچادی، دھماکے اور آتشزدگی کے باعث 12 افراد ہلاک اور 121 زخمی ہوگئے۔دھماکے اور آتشزدگی سے گودام کے اطراف کے 200 سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

تھائی حکام کے مطابق جنوبی صوبے میں آتشبازی کے سامان کا گودام غیر قانونی طور پر بنا ہوا تھا۔