دلخراش واقعہ ،منگنی کی تقریب جنازے میں تبدیل

دلخراش واقعہ ،منگنی کی تقریب جنازے میں تبدیل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مصر کے ایک گھر میں اس وقت صفِ ماتم بچھ گئی جب 22 سالہ خوش باش نوجوان اپنی منگنی کے روز اچانک انتقال کرگیا۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-07-30/335810_4024207_updates.jpg

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے شمال مشرق میں واقع پورٹ سعید گورنری میں ایک منگنی کی تقریب منعقد ہوئی جو کہ نوجوان  صہیب خالد کی تھی، تقریب کے دوران صہیب اپنی منگیتر کے ساتھ رقص کے دوران کے اچانک گر گیا۔

بھرے ہال میں جب صہیب گرا تو اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ طبی معائنے کے مطابق موت کی وجہ اچانک حرکت قلب بند ہونا تھا۔جواں سال موت کی خبر سن کر علاقے میں کہرام مچ گیا، اہلخانہ کے مطابق صہیب گزشتہ کئی دن سے اپنی منگنی کی تیاریوں میں مصروف تھا اور کافی پرجوش بھی تھا۔

Ansa Awais

Content Writer