یورپین ائیر لائنز کو پاکستان کی فضائی حدود سے متعلق ہدایات جاری

 یورپین ائیر لائنز کو پاکستان کی فضائی حدود سے متعلق ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: یورپی یونین سیفٹی ایجنسی (آیاسا) نے یورپین ائیر لائنز کو خطرات سے متعلق نئی ہدایات جاری کی ہیں جس میں ائیرلائنز کو کراچی اور لاہور کی فضائی حدود سے گزرتے وقت احتیاط کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

 آیاسا کا کہنا ہے کراچی اور لاہور کی فضائی حدود میں طیاروں کو اینٹی ائیرکرافٹ گنز اور میزائل سے نشانہ بنائے جانے کا خطرہ ہے، یورپین ائیرلائنز کے طیارے نشانہ بننے سے بچنے کے لیے 26 ہزار فٹ سے اوپر  پرواز کریں، طیاروں کو خطرے سے متعلق ہدایات آیاسا نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کی ہیں۔

 آیاسا کا کہنا ہے یہ ہدایات دہشتگردی کے واقعات کے سبب جاری کی گئی ہیں، کشمیر میں جاری تنازع کے سبب لاہور کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے بھی احتیاط کی جائے۔

ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے آیاسا کی یہ ہدایات معمول کی ہیں جو تنازعات سے گھرے علاقوں سے متعلق جاری کی جاتی ہیں، آیاسا نے یورپین ائیر لائنز کو لاحق کسی خطرے سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو آگاہ نہیں کیا۔

سی اے اے کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی کمرشل پروازوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔