ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معاشی مشکلات میں اضافہ، عالمی اداروں نےبھی ہاتھ اٹھا لئے

معاشی مشکلات میں اضافہ، عالمی اداروں نےبھی ہاتھ اٹھا لئے
کیپشن: economic crisis
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معاشی مشکلات سے پریشان ملک سری لنکا کو عالمی بینک نے بھی ہری جھنڈی دکھا دی، عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ بس اب مزید مدد نہیں کرسکتے۔

غیر ملکی خبر کے  ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک نے سری لنکا کو مزید مالی امداد دینےسے  انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ معاشی مشکلات سے دوچار ملک بڑے پیمانے پر اسٹرکچرل اصلاحات نہ متعارف کروائے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عالمی بینک نے کہا ہے کہ اگرچہ معاشی بحران کے سری لنکا کے عوام پر اثرات سے متعلق تشویش ہے لیکن ضروری اصلاحات متعارف ہونے تک فنڈز نہیں دیے جائیں گے۔

عالمی بینک نے جاری بیان میں کہا ہے کہ معاشی پالیسی فریم ورک ترتیب ہونے تک سری لنکا کو مزید امداد دینے کا ارادہ نہیں ہے اور  ایسے اصلاحات کی ضرورت ہے جو معاشی استحکام لانے پر مرکوز ہوں اور ان تمام عوامل پر غور کیا جائے جو معاشی بحران کی وجہ بنے۔

عالمی بینک نےمزید  کہا ہے کہ موجودہ قرضوں میں سے ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر ادویات، کھانا بنانےکے لیے استعمال ہونے والی گیس اور سکول میں بچوں کی خوراک کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر