جشن آزادی کو شاندار طریقے سے منانے کیلئے سپورٹس ایونٹس کرانے کا اعلان

DG-Sports
کیپشن: DG-Sports
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے جشن آزادی کو شاندار طریقے سے منانے کیلئے سپورٹس ایونٹس کرانے کا اعلان کیا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی سپورٹس ایونٹس 2 اگست سے 30 اگست تک ہوں گے۔

 جمعرات کے روز اپنے بیان میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنا جشن آزادی بھرپور طریقے سے مناتی ہیں، جشن آزادی ایونٹس سے کھلاڑیوں میں قومی جذبہ پیدا ہوگا، 75ویں جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے سپورٹس کے 20 ایونٹس منعقد کیے جائیں گے، ایونٹس میں پنجاب بھر سے مردوخواتین کھلاڑی حصہ لیں گے،پہلاوومن نیشنل جشن آزادی ہاکی کپ بھی کرایا جائے گاجس میں ملک بھر سے خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں 2روزہ انٹرڈویژن آچری(مردوخواتین) کے مقابلے کرائیں گے، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، والی بال، بیڈمنٹن اور سنوکر کے مقابلے ہوں گے، لان ٹینس، سوئمنگ، اتھلیٹکس کے ایونٹس بھی ہوں گے،سپیشل افراد اور خواجہ سراؤں کے اتھلیٹکس کے مقابلے بھی کرائیں گے،فٹ بال، سائیکلنگ، ہاکی (مردوخواتین)، کرکٹ میچ، پینٹاتھلون، کک باکسنگ بھی ہوگی،ویٹ لفٹنگ(مرد)، پاور لفٹنگ (خواتین) کے ایونٹس بھی کرائیں گے، ایونٹس میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے، جشن آزادی سپورٹس ایونٹس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب نے 75ویں جشن آزادی کے سپورٹس ایونٹس کا شیڈول جاری کردیا ہے، باسکٹ بال (مرد) ٹیم ایونٹ 2 سے4 اگست تک نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال، لان ٹینس سنگل، ڈبل 5 اگست تک پنجاب انٹرنیشنل لان ٹینس سٹیڈیم، تیر اندازی (مردوخواتین) 70 میٹر انفرادی 5،6 اگست،30 میٹر ٹیم ایونٹ شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی، ٹیبل ٹینس (مردوخواتین) سنگل، ڈبل 6 اگست نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال،رولر ہاکی / اسکیٹنگ 8 اگست جمنازیم ہال، والی بال (مرد) ٹیم ایونٹ 9 اگست جمنازیم ہال، بیڈمنٹن (مردوخواتین)سنگل، ڈبل 10 اگست جمنازیم ہال،تیراکی (مردوخواتین) جونیئر، سینئر ایج گروپ 11 اگست پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس،اتھلیٹکس (مردوخواتین) 12 اگست، پنجاب اسٹیڈیم، اتھلیٹکس (خصوصی افراد، خواجہ سرا) 12 اگست،پنجاب اسٹیڈیم، سائیکلنگ (مردوخواتین) انفرادی اور ٹیم ایونٹ 13 اگست سائیکلنگ ویلوڈرووم،فٹ بال قائد الیون بمقابلہ اقبال الیون 14 اگست پنجاب اسٹیڈیم، ہاکی (مردوخواتین) ٹیم ایونٹ 14 اگست نیشنل ہاکی سٹیڈیم اینڈ منی ہاکی اسٹیڈیم، کرکٹ میچ سپورٹس بورڈ پنجاب الیون بمقابلہ میڈیا الیون 16 اگست ایل سی سی اے کرکٹ گراؤنڈ،پینٹاتھلون (مردوخواتین) لیزر شوٹنگ، 21 اگست کو این پی ایس سی پنجاب اسٹیڈیم، ویٹ لفٹنگ (مرد) 8ویٹ کیٹیگریز، 22 اگست، جمنازیم ہال، پاور لفٹنگ (خواتین) 8 ویٹ کیٹیگریز 23 اگست جمنازیم ہال، کک باکسنگ8 ویٹ کیٹیگریز 24 اگست پنجاب اسٹیڈیم، سنوکر 24 اگست جمنازیم ہال، پہلا وومن نیشنل آزادی ہاکی کپ2021 ء 25 سے30 اگست تک نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

عدنان ارشد اولکھ کا کہنا تھا کہ پہلا وومن نیشنل آزادی ہاکی کپ2021 ء  میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، آرمی، پاکستان ریلوے، واپڈا اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خواتیں ٹیمیں حصہ لیں گی۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer