( سٹی 42 ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار اضافے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے اضافے کا امکان ہے۔
وفاقی حکومت کی طرف سے آئندہ ماہ ایک مرتبہ پھر پٹرول کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اوگرا کی طرف سے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے فی لٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ کرے گی، اگر وزارت خزانہ قیمت بڑھا دیتی ہے تو نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم اگست سے ہوگا۔