ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلی پنجاب نے واسا کو مزید گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی

وزیر اعلی پنجاب نے واسا کو مزید گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: وزیر اعلی پنجاب نے واسا کو مزید گیارہ گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی، واسا اپنے وسائل سے مزید سنگل کیبن ہائی لکس خریدے گا۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے واسا کو پہلے بیس ہائی لکس خریدنے کی منظوری دی تھی، رواں مون سون میں واسا نے حالیہ بارشوں کے بعد مزید ہائی لکس خریدنے کی منظوری مانگی تھی جس کی وزیراعلی نے واسا کو مزید گیارہ ہائی لکس خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔  مجموعی طور پر واسا کے فلیٹ میں اکتیس گاڑیاں شامل ہوجائیں گی، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ گاڑیاں واسا کی آپریشنل استعداد کار کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے مطابق وہیکل ملنے کے بعد واسا مون سون میں نکاسی آب کے آپریشنل کو مزید بہتر انداز میں چلائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer