مال روڈ کی پرانی خوبصورتی کو بحال کرنے کا حکم جار ی

مال روڈ کی پرانی خوبصورتی کو بحال کرنے کا حکم جار ی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ہائیکورٹ کا مال روڈ کو پرانےلاہورکی طرزپربحال کرنےکا حکم، متعلقہ محکموں کوتمام وسائل بروئےکارلانےکاحکم بھی دے دیا گیا۔

سٹی 42 کے مطابق ہائیکوٹ نے مال روڈکی بین الاقوامی طرزپرپرانی خوبصورتی کوبحال کرنے کا حکم جار ی کر دیا۔مال روڈپرمقررہ سائزسےبڑی فلیکسزنصب کرنے پرپابندی عائد کی گئی تھی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئےفلیکسزاتاردی گئی ہیں۔ ایڈووکیٹ اظہرصدیق نے موقف اختیار کیا کہ عدالت پارکس اورکھیلوں کےمیدانوں کوبحال کرنےکاحکم دے۔ جسٹس علی اکبرقریشی نے ریمارکس دیئےکہ میٹروبس کےمنصوبےسےمتاثرہ پارکس کی بحالی کےاقدامات کیوں نہیں ہوئے۔

یہ بھی لازمی پرھیں۔۔۔دوبارہ ووٹوں کی گنتی،ہائیکورٹ نےدرخواست نمٹادی 

 علاوہ ازیں عدالت کے حکم پر ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اےناہیدگل بلوچ سمیت دیگرافسران پیش ہوئے۔ ناہیدگل بلوچ نےشہرمیں پودےلگانےکے حوالے سےرپورٹ پیش کی۔ پی ایچ اےکومال روڈ پرپودے لگانےکا حکم بھی دیا گیا۔ عدالت نے لیسکواورایل ڈی اےسمیت دیگرافسران کوبھی کل طلب کرلیا۔