ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول سمیت مختلف اشیاء کی قیمتیں بڑھنےسے مہنگائی میں اضافہ

پیٹرول سمیت مختلف اشیاء کی قیمتیں بڑھنےسے مہنگائی میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پیٹرول سمیت مختلف اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی 0.65 فیصد بڑھ گئی اور مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 8.35 فیصد ریکارڈکی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں پیاز 26.30 فیصد مہنگی جبکہ ٹماٹر 2.55 اورآلو کی قیمتوں میں0.96 فیصد کا اضافہ ہوا۔  

ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول 0.90 فیصد اور ڈیزل 0.09 فیصد مہنگا ہوا، جس سے آٹا،چکن اوردال ماش کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

حالیہ ہفتے 7 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ایک ہفتے کے دوران کیلے 2.54 فیصد اور دال مونگ 0.69 فیصد سستی ہوئی، چینی، انڈے، دال چنے اورگڑ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

Ansa Awais

Content Writer