سٹی 42: سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایس ایچ او کو بخدمت جناب لکھنا ممنوع قرار دے دیا .
سپریم کورٹ کے جاری کردہ فیصلے کے مطابق پولیس کو درخواستوں میں بخدمت جناب ایس ایچ او لکھنے پر پابندی ہوگی، نوآبادیاتی سوچ ختم ہونی چاہیے۔ ایس ایچ او عوام کا خادم ہے عوام اس کے نوکر نہیں۔اب ایس ایچ او کو صرف جناب لکھا جائے گا پرانی غلامانہ زبان ختم کی جاتی ہے۔
ایف آئی آر درج کروانے والا شہری “اطلاع دہندہ” ہوگا، شکایت کنندہ نہیں۔“کمپلیننٹ” کی اصطلاح صرف نجی فوجداری شکایت تک محدود ہوگی۔پولیس کارروائی میں “فریادی” کا لفظ بھی ممنوع ہوگا۔“فریادی” رحم مانگنے کا تاثر دیتا ہے حق مانگنے کا نہیں۔ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر ناقابلِ قبول ہے۔ایف آئی آر میں تاخیر پر پولیس افسر کیخلاف مقدمہ بن سکتا ہے۔ایف آئی آر میں تاخیر سے شواہد ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
19 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس صلاح الدین پنہور نے تحریر کیا۔