ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت تہوار منانے کے قانون کے حق میں دائر درخواست,سیکرٹری ٹو وزیراعلی پنجاب ذاتی حیثیت میں طلب

بسنت تہوار منانے کے قانون کے حق میں دائر درخواست,سیکرٹری ٹو وزیراعلی پنجاب ذاتی حیثیت میں طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے بسنت تہوار منانے کے قانون کے حق میں دائر درخواست پر سپیشل سیکرٹری ٹو وزیراعلی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا .

جسٹس ملک محمد اویس خالد  نے سائلہ اشباء کامران کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار خاتون اشباء کامران  نے پیش ہوکر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے بسنت تہوار منانے کے لئے قانون بنایا ، قانون پورے  صوبہ کے لئے بنایا جاتا ہے نہ کہ کسی مخصوص شہر کے لئے ، حیرانگی کی بات ہے کہ حکومت نے خود ہی ایکٹ منظور کیا اور سلیکٹڈ ایریا  میں نافذ کردیا،قانون کا اطلاق پورے پنجاب میں کرنے کی بجائے صرف لاہور شہر تک کیا گیا ، بسنت کا تہوار صرف لاہور شہر تک  محدود کردیا گیا .

درخواست گزار  خاتون کے مطابق  صرف لاہوریوں کو بسنت منانے کی اجازت دینا ، صوبہ کے دیگر شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے،بسنت لاہور تک محدود کرنا جبکہ دیگر شہروں کو نظر انداز کرنا آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے،ہر شہر کا ڈی سی نوٹیفکیشن کے تحت  بسنت منانے کی جگہ اور وقت کا تعین اور سیکیورٹی  فراہم کرے گا، درخواست گزار خاتون نے استدعا کی کہ عدالت بسنت تہوار پورے صوبہ میں  منانے کا حکم دے ، جسٹس ملک محمد اویس خالد نے پنجاب حکومت کے لاء افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کیا کہیں گے ، نوٹیفکیشن کہاں ہے، وکیل پنجاب حکومت نے جواب دیا کہ ڈی سی لاہور نے نوٹیفکیشن کردیا ہے، عدالت نے سپیشل سیکرٹری ٹو وزیراعلی پنجاب کو طلب کرتے ہوئے سماعت تین فروری تک ملتوی کردی.

Ansa Awais

Content Writer