ویب ڈیسک:بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی کے صرف 2 ماہ بعد ایک خاتون اپنے مبینہ محبوب کے ساتھ فرار ہو گئی، جس کے بعد اس کے شوہر اور رشتہ کروانے والے شخص نے خودکشی کر لی۔ خاتون کو خودکشی پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 23 جنوری کو سرسوتی نامی خاتون نے گھر سے یہ کہہ کر نکلنے کی اجازت لی کہ وہ مندر جا رہی ہے، تاہم وہ واپس نہ لوٹی۔ خاتون کی عدم واپسی پر اس کے والدین نے تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرا دی۔
پولیس تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سرسوتی اپنے محبوب شیوکمار کے ساتھ فرار ہو گئی تھی۔ یہ خبر ملنے کے بعد سرسوتی کے شوہر، 30 سالہ ہریش، شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے۔