ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان: سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز ، 41 دہشت گرد واصلِ جہنم

بلوچستان: سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز ، 41 دہشت گرد واصلِ جہنم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے 2  کامیاب کارروائیوں کے دوران 41 دہشت گرد ہلاک کردیے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 29 جنوری 2026 کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے. ضلع ہرنائی کے مضافات میں فتنہ الخوارج کی موجودگی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا،جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 30 خوارج ہلاک کردیئے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمدکرکے موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔

دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع پنجگور میں کیا گیا جہاں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 بھارتی سرپرست دہشت گرد ہلاک کئے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور 15 دسمبر 2025 کی بینک ڈکیتی سے لوٹی گئی رقم بھی برآمدکی گئی۔ 

آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشت گرد ماضی میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے،علاقے میں کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے مطابق انسداد دہشت گردی مہم پوری شدت سے جاری رہے گی،پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پرعزم ہیں۔