ثانیہ مرزا کی ٹینس کی دنیا میں واپسی؟

ثانیہ مرزا کی ٹینس کی دنیا میں واپسی؟
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بھارتی  ٹینس سٹار ثانیہ مرز کی ٹینس کی دنیا میں ایک بار پھر واپسی ، ایک بار پھر نئے عزم اور نئی پہچان کیساتھ میدان میں اترآئیں۔ 

 تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی  ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی شناخت ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے کہیں کھو سی گئی تھیں تاہم  ثانیہ مرزا نے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہونے والے سال کے پہلے بڑے مقابلے آسٹریلین اوپن 2024 میں بطور کمنٹیٹر واپسی کی۔

 نجی ٹی وی کے لیے کیے گئے اپنے اس نئے کردار کے حوالے سے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ"یہ تبصرہ مجھے اس کھیل (ٹینس) سے جڑے رہنے میں مدد کرتا ہے جو ہمیشہ سے میری زندگی رہا ہے۔"

  7 جنوری سے شروع ہونے والا آسٹریلین اوپن مقابلہ 28 جنوری کو اختتام پذیر ہوا جس میں ثانیہ مرزا نے کمینٹری کے فرائض سرانجام دیے۔ 

 مقابلہ کے اختتام پر ثانیہ مرزا نے ایک پوسٹ کے زریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

  پوسٹ کے کیپشن میں ثانیہ نے لکھا کہ " آسٹریلین اوپن کے لیے سونی اسپارٹس نیٹ ورک کے ساتھ حیرت انگیز دو ہفتے، ایک بار پھر ہمارے اپنے روہن بوپنا کے زریعے تاریخ رقم ہو گئی۔"

 واضح رہے کہ ثانیہ نے 2023 میں آسٹریلین اوپن ٹینس مقابلے میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔