بی ٹی ایس کو مات دینے والی معروف گلوکارہ کون؟

بی ٹی ایس کو مات دینے والی معروف گلوکارہ کون؟
کیپشن: BTS
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کچھ نام ایسے ہوتے ہیں جو کسی تعارف کے محتاج نہیں، ان ہی میں سے ایک بالی وڈ کی شہرہ آفاق پلے بیک سنگر الکا یاگنک ہیں جنہوں نے تقریباً ہر طرز کے گانے گائے اور سُننے والوں کے دل میں گھر کیا۔

حال ہی میں انہوں نے مقبول ترین کورین بینڈ ،جس کے لیے نوجوان نسل دیوانی ہے، اسے مات دی۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ نے الکا یاگنک کو 2022 میں یوٹیوب پر عالمی سطح پر سب سے زیادہ سُنی جانے والی گلوکارہ قرار دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس گلوکارہ کے گانوں کو 15.3 بلین بار سنا گیا جب کہ یومیہ اوسطاً  42 ملین اسٹریمز الکا یاگنک کے تھے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-30/news-1675063915-3570.jpg

بھارتی گلوکارہ نے معروف امریکی ریپر 'بیڈ بنی' کو پیچھے چھوڑا جن کے 14.7 ملین بار گانے سنے گئے۔یہی نہیں، 2021 اور 2020 میں بھی الکا یاگنک کے  بالترتیب 17.7 بلین اور 16.6 بلین مرتبہ گانے سُنے گئے۔

الکا  BTS اور BLACKPINK جیسے بڑے میوزیکل بینڈز کو مات دیتے ہوئے سب سے زیادہ سُنے جانے والے گلوکاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ ئیں۔