معروف گلوکارپر کانسرٹ کے دوران حملہ

معروف گلوکارپر کانسرٹ کے دوران حملہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف بھارتی گلوکار کیلاش کھیر پر بھارتی ریاست کرناٹکا میں کانسرٹ کے دوران حملہ کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہرت یافتہ گلوکار کیلاش کھیر کرناٹکا کے علاقے ہمپی میں ایک کانسرٹ میں پرفارم کر رہے تھے جس میں عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-01-30/315934_9309931_updates.jpg

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانسرٹ کے دوران بھارتی گلوکار کیلاش کھیر کی جانب بوتل پھینکی گئی تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بوتل گلوکار کو لگی یا نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے فوری بعد پولیس ایکشن میں آئی اور بوتل پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا، پولیس نے گرفتار شخص سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer