ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکار کی تصویروں کاغلط استعمال

معروف اداکار کی تصویروں کاغلط استعمال
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی سپر اسٹار اداکار رجنی کانت نے اپنی تصاویر ، آواز اور دیگر چیزوں کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔

اپنے وکیل کے ذریعےاداکار رجنی کانت نے اپنے نام، تصویروں، آواز اور دیگر منفرد چیزوں کے غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی  نوٹس جاری کردیا۔جاری کردہ نوٹس میں ان کے وکیل ایلم بھارتی نے کہا ہے کہ اداکار کی  پرکشش شخصیت اوربطور انسان ان کی طبیعت کی وجہ سے انہیں سپر اسٹار کا لقب دیا گیا ہے  اور انہیں دنیا بھر میں ان کے پرستار سپر اسٹار  کے نام سے ہی مخاطب کرتے ہیں۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-01-30/315915_1253142_updates.jpg

انہوں نے کہا کہ اداکار رجنی کانت کی ساکھ اور انڈسٹری میں ان کا احترام بے مثال ہے،  کوئی بھی غلط بات ان کی ساکھ اور ان کی شخصیت کو بہت نقصان پہنچا سکتی ہے۔

وکیل کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صرف اداکار کو  ہی اپنی آواز، تصاویر اور دیگر چیزوں کے استعمال کا حق حاصل ہے۔

Ansa Awais

Content Writer