واٹس ایپ صارفین کیلئے وائس پیغام کو سننا مزید آسان

Whatsapp new feature
کیپشن: Whatsapp
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ صارفین کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے نئے نئے فیچرز متعارف کرارہی ہے، واٹس ایپ نے ایک اور نیا فیچر تیار کیا جس کے ذریعے کسی کا بھیجا ہوا وائس پیغام آسان سے سن سکتے ہیں۔

 واٹس ایپ انتظامیہ صارفین کے لئے  نئے فیچرز متعارف کرانے کے لئےسرگرم عمل ہے، سوشل میڈیا کے اس دور میں پیغام رسانی کے لئے مختلف ایپس استعمال کی جارہی ہے، صارفین کی پڑھتی ہوئی دلچسپی کو پیش نظر رکھتے واٹس ایپ نے مزید نئے فیچر پر کام شروع کیا ہے۔

واٹس ایپ سرگرمیوں پر  نظر رکھنے والی ایپ ویب بیٹا انفو کے مطابق ایپ کے اس نئے فیچر کے تحت صارفین اب  ایپ میں کہیں بھی رہتے ہوئے واٹس ایپ وائس نوٹ پلے کر سکیں گے۔گلوبل آڈیو پلیئر کو ایپ میں کہیں بھی رہتے ہوئے وائس نوٹ سننے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 نئے فیچر کو حال ہی میں متعدد  آئی او ایس بیٹا ٹیسٹر کے لیے متعارف کیا گیا ہے جبکہ کمپنی کا خیال ہے کہ جلد ہی فیچر سے اینڈرائیڈ صارفین بھی مستفید ہوسکیں  گے۔

واضح رہے کہ صارفین وائس نوٹ سنتے وقت کسی صارف کی چیٹ نہیں دیکھ سکتے کیونکہ انہیں وائس نوٹ سننے کے لیے رابطے کی چیٹ یا اس گروپ پر لازمی  رہنا پڑتا ہے جہاں سے وائس نوٹ بھیجا گیا ہو۔

یاد رہے کہ فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ نے ایک مزید ایک نئے فیچر پر کام کررہی ہے جس کی مدد سے صارفین   چیٹ کے دوران تازہ ترین کھینچی گئی تصاویر  یا ویڈیوز کو   آسانی سے دوسرے صارف کو بھیج سکیں گے۔اس نئے فیچر کا نام 'NEW MEDIA PICKER'ہے۔

تصویر یا ویڈیوز بھیجنے کے لئےفون کی گیلری میں 2 آپشن فراہم کیے جائیں گے۔جس میں ایک ٹیب RECENT یعنی حالیہ تصاویر یا ویڈیوز جبکہ دوسرا GALLERY کا ٹیب ہوگا جس میں موبائل میں موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہوں گی۔  نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین یہ فیچر استعمال کرسکیں گے۔


 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer