سٹی 42: ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے کم سن بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں ڈاکٹر نے ایک مریض بچے کی انجکشن دوسرے بچے کو لگا دی جس کے نتیجے میں بچہ تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا۔بچے کے ورثاءنےاحتجاج کیا مگر پولیس بااثر ڈاکٹر کے سامنے بے بس دکھائی دی۔ بچے کے ورثاء نے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کر دیا ۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ بچے کو غلط انجکشن لگایا گیا جس کے باعث بچہ جاں بحق ہوا ہے، ڈاکٹر بااثر ہونے کی وجہ سے ورثاء پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔