ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم ایل ڈی اے کی کارکردگی پر برہم

وزیراعظم ایل ڈی اے کی کارکردگی پر برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: گرین ایریا پرغیر قانونی رہائشی سکیموں کے پھیلاؤ پر وزیراعظم ایل ڈی اے کی کارکردگی پر برہم، بلا تفریق کارروائی کا حکم دے دیا۔

دو روز قبل وزیراعظم نے غیر قانونی رہائشی سکیموں پر ہونے والے اجلاس میں ایل ڈی اے حکام کے پیش کردہ چشم کشا ڈیٹا پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کے ایکشن لینے کے بعد سی ایم پی ونگ کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو پیش کئے گئے ڈیٹا میں بتایا گیا کہ چھ سال میں چھ سو استغاثے پیش کئے اور صرف 34 ایف آئی آر ہوئیں۔

ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق میٹرو پولٹین پلاننگ ونگ کی ملی بھگت سے ایل ڈی اے غیر قانونی سوسائٹیز کو لگام ڈالنے میں ناکام ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ایل ڈی اے اور پولیس کو غیر قانونی سوسائٹیز پر بلا تفریق ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیا، جس کے بعد ایل ڈی اے اور پولیس حکام نے سر جوڑ لئے ہیں اور اس ضمن میں ایل ڈی اے نے پولیس کے ساتھ رابطہ کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ باسط عزیز کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔

واضح رہے لاہور شہر میں اس وقت 361 سے زائد غیر قانونی سکیمیں پروان چڑھ چکی ہیں۔ ایل ڈی اے نے تمام غیر قانونی سکیموں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔