موسم گرما کی چھٹیاں کم ،نیا تعلیمی سال کب شروع ہو گا؟

موسم گرما کی چھٹیاں کم ،نیا تعلیمی سال کب شروع ہو گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)سال 2021 میں نئے تعلیمی سال کے شروع ہونے کا اعلان کردیاگیا،وفاق نے اس حوالے سے فیصلہ کرتے ہوئےتعلیمی سیشن 21-2020 کا کیلنڈر جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے طلبا کے پڑھائی کو مزید نقصان سے بچانے کے لئے اہم اعلان کردیا جس میں نئے تعلیمی سال بارے بتایاگیا کہ وفاق کےتعلیمی اداروں میں نیا تعلیمی سال 2اگست سے شروع ہو گا،موسم گرما کی چھٹیاں کم کر کے ایک ماہ کر دی گئی ہیں۔وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کیلئے تعلیمی سیشن 21-2020 کا کیلنڈر جاری کردیا گیا۔

وفاق کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق موسم گرماکی چھٹیاں 2 سے 31جولائی 2021تک ہوں گی جبکہ 5 ویں اور 8ویں کے مرکزی امتحانات 18سے 31مئی تک اور پہلی سے چوتھی، چھٹی ، ساتویں کےامتحانات یکم سے 15جون تک ہوں گے، 5 ویں اور8ویں کےمرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان30جون اور پہلی سے چوتھی ،چھٹی ساتویں کے امتحانات کےنتائج کااعلان یکم جولائی کو ہوگا۔

واضح رہے ملک بھر میں یکم فروری سے سکولز میں پرائمری سے مڈل تک کلاسوں کا آغاز ہورہا ہے ، تمام ادارے 50 فیصد طلبا کو بلانے کے ایس او پیزپر عمل کریں گے۔ گزشتہ روز وزیرتعلیم شفقت محمود نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام صوبوں کےوزراءیکم فروری سےتعلیمی ادارے کھولنے پر متفق ہیں، ہم نے امتحانات اورتعلیمی سال کوبھی آگے بڑھا دیا ہے۔

یار رہے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 8 اور 9 فروری کو سی ای اوز کانفرنس طلب کرلی، کانفرنس کا ایجنڈا 22 نکاتی ہوگا جس میں ب فارم کا اندراج، پہلی سے آٹھویں جماعت کی اسیسمنٹ اور اے سی آر رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سہیل شہزاد کی زیرصدارت سی ای اوز کانفرنس 8 اور 9 فروری کو قائداکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں منعقد ہوگی۔

کانفرنس میں 22 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جائے گا، جس میں ب فارم کا اندراج، پہلی سے آٹھویں جماعت کی اسیسمنٹ اور اے سی آر رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

 ڈویلپمنٹ سکیموں، اساتذہ کی ترقیوں، سنیارٹی لسٹ اور اینٹی ڈینگی مہم پر بھی بحث ہوگی، جبکہ کانفرنس میں آن لائن ریٹائرمنٹ اور سکول انفارمیشن سسٹم پر آئی بی اے این نمبر کے اندارج کے معاملے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer