(عثمان خان) ماڈل ٹاؤن پربننے والی نئی جے آئی ٹی کی اہم پیش رفت، جےآئی ٹی نے30 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے، جے آئی ٹی ذرائع کےمطابق شہباز شریف کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کےمطابق گواہان نےسابق ایس پی عمر ورک، معروف صفدر واہلہ، عبدالرحیم شیرازی اور سلیمان کے خلاف گواہی دی ہے، گواہوں نے بیان قلمبند کر کہ پولیس افسران نے نہتےلوگوں کا قتل عام کیا۔
پولیس نے یکطرفہ کارروائی کی ہے، دوسری جانب جے آئی ٹی نے جائے وقوعہ کا فرانزک سروے بھی کرالیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چارروز تک جائے وقوعہ کا سروے جاری رہا، ہرہفتےمیں چاردن گواہوں کےبیانات قلمبند کیے جائں گے۔
جے آئی ٹی نےانکوائری کیلئے سابق وزیرقانون رانا ثناء اللہ کو طلب کررکھا ہے۔