مظہر عباس: تحریک لبیک یا رسول کی جیل بھرو تحریک، چوتھے روز بھی مال روڈ پر احتجاج کیا گیا ۔ کارکنوں کو بدھ کے روز پھر پہنچنے کی ہدایت کی.
تفصیلات کے مطابق چیئرنگ کراس مال روڈ پر جیل بھرو تحریک چوتھے روز بھی جاری رہی،جس میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاج کے چوتھے روزڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ ہم گرفتاریاں دینے آئے ہیں ہمیں گرفتار کیا جائے۔
ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ سپریم کورٹ رانا ثنا اللہ کے بیان کا از خود نوٹس لے کر انہیں سزا دے، انکامزید کہنا تھا کہ اگلا الیکشن یزیدی قوت اور حسینی قوت کے درمیان ہو گا۔ جب تک انکے مطالبات پورے نہیں ہوتے اسی طرح احتجاج جا ری رکھیں گے۔ انہوں نے کارکنوں کو بدھ کے روز پھر پہنچنے کی ہدایت کی۔