پنجاب ریونیواتھارٹی نے "ای کورٹس" کا باقاعدہ آغاز کردیا

پنجاب ریونیواتھارٹی نے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: پنجاب ریونیواتھارٹی نے  ای کورٹس کا باقاعدہ آغاز کردیا، کمشنراپیلز پی آراے علی منصور نے ویڈیو لنک کے ذریعےلاہور میں بیٹھ کر فیصل آباد کی پہلی اپیل سنی۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس گزاروں اور ٹیکس افسروں کی سہولت کے پیش نظرای کورٹس کا نظام متعارف کرا دیا ہے۔ پی آراے ہیڈ کوارٹر میں کمشنر اپیلزعلی منصور نے ای کورٹس کے نظام کے تحت ویڈیو لنک کے ذریعےفیصل آباد سے پہلی اپیل کی سماعت کی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ویڈیو لنک کے ذریعےنیشل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کی پہلی اپیل کی سماعت کی۔

 فیصل آ باد سے کمشنر حسن رضا سید اورمنیر احمد نے کمشنر اپیلز کے سامنے آن لائن اپیل پیش کی۔ پی آراے حکام کا کہنا ہےکہ ای کورٹس کا نظام رائج ہونے سے افسروں کا وقت بچے گا اور ٹیکس گزاروں کو بھی دفاتر کے چکر لگانے سے استثنیٰ ملے گا۔ ای کورٹس کے باعث پی آراے کے کمشنرز کو عدالت میں ہونے والے تمام واقعات سے باخبر رہنے میں مدد ملے گی ۔