ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب سپورٹس بورڈ کی پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کو نیشنل گیمز میں کامیابی پر مبارکباد

 پنجاب سپورٹس بورڈ کی پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کو نیشنل گیمز میں کامیابی پر مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)   ڈایریکٹر جنرل پنجاب سپورٹس بورڈ اور یوتھ آفئیرز حضر افضال چوہدری کی پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کو 35ویں نیشنل گیمز میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد ۔

پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے فوکل پرسن سہیل جاوید بٹ کے مطابق حضر افضال چوہدری ڈایریکٹر جنرل پنجاب سپورٹس بورڈ اور یوتھ افیرز نے نیشنل گیمز کراچی میں ویٹ لفٹنگ میں ایک گولڈ اور 7 برونز میڈل جیتنے پر پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر جبران بن سلمان اور سیکرٹری جنرل عقیل جاوید بٹ نمجو ورلڈ ویٹ لفٹنگ کپ ایران کے برونز میڈلسٹ کو دلی مبارکباد اور شاباش دی ۔
پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن پنجاب سپورٹس بورڈ کی تہہ دل سے شکرگزار ہیں کہ انکی حوصلہ افزائی،ٹرینگ کیمپ کا انعقاد اور بہترین خوراک کی سپلائی کھلاڑیوں کی سرپرستی کی وجہ سے پنجاب نے ایک گولڈ ،7 برونز میڈل جیتے۔اس موقع پر بدقسمتی سے پنجاب کے عامر علی (ھجویری کلب لاھور) کا انجری کی وجہ سے ممکنہ گولڈ میڈل رہ گیا ۔

پنجاب ویٹ لفٹنگ  ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی پنجاب سپورٹس بورڈ اس سلسلے میں اپنی سرپرستی کو جاری رکھے گا اور میڈلسٹ مینز اور وومینز ویٹ لفٹرز کو سرکاری ملازمت وغیرہ دلوانے میں بھی سرپرستی اور مدد کریگا۔