( سٹی 42) اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گورنمنٹ کے بقایا جات جمع کروانے اور ٹیکس وصولی کا کل آخری روز ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق تمام بینکس ٹیکس وصولی کیلئے کل رات 10بجے تک کھلے رہیں گے ۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکس صارفین کمرشل بینکس میں کل رات 10بجے تک ٹیکس جمع کرا سکتے ہیں۔