ویب ڈیسک: معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر کراچی کی عدالت میں مبینہ تشدد کے واقعے کے بعد ایک وکیل کی جانب سے یوٹیوبر ندیم نانی والا کو دھمکی دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں وکیل نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہے اور اگر رجب بٹ کے بعد ندیم نانی والا میڈیا کی سرخیوں میں آنا چاہیں تو یہ ان کی مرضی ہے۔ وکیل نے مزید کہا کہ معاملہ “سافٹ ویئر اپ ڈیٹ” کا ہے تو وہ اس کا بھی حل کر دیں گے۔
Law officer pic.twitter.com/WTPrQVcoJw
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) December 29, 2025
وکیل نے دعویٰ کیا کہ فریقِ مخالف اپنی مرضی سے قانونی راستہ اختیار کرے یا وی لاگز کے ذریعے ردِعمل دے، وہ ہر قسم کی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے رجب بٹ کو پنجاب اور سندھ کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنے وکیل دوست بلال کھوکھر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رجب بٹ سے اپنا بدلہ لے لیا ہے۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے، جبکہ قانونی اور انسانی حقوق کے حلقوں نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔