ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک سال میں کئی کارنامے، وزیراعلیٰ پنجاب نے سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم کا ریکارڈ قائم کر دیا

ایک سال میں کئی کارنامے، وزیراعلیٰ پنجاب نے سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم کا ریکارڈ قائم کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: پنجاب حکومت نے اپنے ایک سالہ دور میں متعدد ریکارڈ قائم کرتے ہوئے زرعی شعبے میں تاریخی اقدامات کیے ہیں، پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم متعارف کروا کر وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر 30 ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ویژن اور وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں سے صوبے کا کاشتکار جدید زرعی مشینری کا مالک بن رہا ہے۔ سکیم کے پہلے فیز میں 50 سے 75 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز کاشتکاروں کو فراہم کیے جا چکے ہیں، جس سے زرعی پیداوار میں اضافے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

دوسرے فیز میں 75 سے 85 ہارس پاور کے مزید 10 ہزار ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی کی گئی ہے، جبکہ ہر ہائی ہارس پاور ٹریکٹر پر حکومت پنجاب کی جانب سے 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جا رہی ہے۔ اس ہائی پاور ٹریکٹر سکیم کے لیے حکومت پنجاب مجموعی طور پر 10 ارب روپے کی سبسڈی ادا کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ٹریکٹر سکیم کا تیسرا فیز آئندہ سال جنوری میں شروع کیا جائے گا، جس میں کاشتکاروں کو 50 سے 55 ہارس پاور کے ٹریکٹرز کی فراہمی کے لیے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ پروگرام کے تحت 100 سے 120 ہارس پاور کے بڑے ٹریکٹرز بھی آسان اقساط پر قرض کی صورت میں فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ کاشتکار بھائی اپنے ٹریکٹر کے مالک بن رہے ہیں، اس سے بڑھ کر خوشی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کاشتکار کی خوشحالی اور زرعی ترقی کو اپنی اولین ترجیح بنا کر عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔