اعظم سواتی اور زلفی بخاری کا کاغذات نامزدگی مسترد

Azam Swati, Zulfi Bukhari, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  زلفی بخاری اور  اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

 پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری کی طرف سے این اے 50 اٹک جبکہ اعظم سواتی کی طرف سے این اے 15 مانسہرہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے تھے، دونوں کے کاغذات مسترد ہوگئے ہیں،زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ میرے کاغذات نامزدگی جعلی دستخط کا اعتراض لگا کر مسترد کیے گئے ہیں۔

 انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے وکلاء، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ سمیت 6 افراد کو اغوا کیا گیا۔

  اعظم سواتی کے وکیل سہیل سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کے کاغذات جعلی دستخط اور اشتہاری ملزم ہونے کے اعتراض پر مسترد کیے گئے ہیں،سہیل سواتی کا کہنا ہے کہ فیصلے کے خلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کریں گے۔

 دوسری جانب نوازشریف کے وکیل جہانگیر جدون نے مانسہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ میرٹ پر ہوا ہے، الیکشن لڑنے والے امیدوار کا ملک میں ہونا ضروری ہے،ان کا کہنا ہے کہ ہم نے یہاں تک کہا کہ اعظم سواتی حاضر ہوجائیں، اعتراضات واپس لے لیں گے۔