ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال 2019 صنعت وتجارت کیلئے کیسا رہا؟ جانئے

سال 2019 صنعت وتجارت کیلئے کیسا رہا؟ جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سال 2019 صنعت وتجارت کیلئے سخت ترین سال رہا

( شہزاد خان ) سال دو ہزار انیس اپنے اختتام کو پہنچ گیا، شرح سود اور بجلی وگیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور روپیہ غیر مستحکم ہونے کے باعث صنعتکار مشکلات کا شکار رہے۔ تاجران نے شناختی کارڈ کی شرط کے اطلاق کیخلاف ہڑتالیں کیں۔

سال 2019 بزنس کمیونٹی کیلئے گذشتہ سالوں کی نسبت مشکل ترین سال ثابت ہوا۔ بجٹ کے بعد ٹیکسز میں بے پناہ اضافے اور پچاس ہزار سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کے اطلاق کے باعث تاجر برادری مشکلات کا شکار رہی، ہڑتالیں اور احتجاج ہوئے۔ مارکیٹوں میں سیلز خطرناک حد تک گریں اور کرائے دار تاجران کا بزنس ختم ہوگیا۔

سال 2019 شہر سمیت ملک بھر کی صنعتوں کیلئے بھی مشکل سال ثابت ہوا۔ شرح سود تیرہ اعشاریہ دو پانچ فیصد تک پہنچ گئی۔ گیس کی قیمتوں میں پچپن فیصد اور بجلی کے ٹیرف میں اٹھارہ فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور روپیہ کی قدر مزید کم ہونے سے صنعت شدید متاثر ہوئی۔

تاہم حکومتی قدامات کی بدولت موڈیز کریڈٹ ریٹنگ بہترہوئی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تہتر فیصد کم ہونے سے زرمبادلہ پردباؤ کم ہوا اور ڈالرایک سو چونسٹھ سے ایک سو پچپن پر واپس آگیا۔ کاروباری برادری سال دوہزار انیس میں مزید بہتری کیلئے پرامید ہے۔