اتوار کے روز شہریوں کے گورنر ہاؤس سیر سپاٹے

اتوار کے روز شہریوں کے گورنر ہاؤس سیر سپاٹے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(توقیر اکرم) اتوار کے روز گورنر ہاؤس میں شہریوں کی کثیر تعداد اُمڈ آئی، بچے بڑے سبھی گورنر ہاؤس کی خوبصورتی کو سراہتے رہے۔

اتوار کے روز شہریوں کی لیے تفریحی مقام گورنر ہاؤس میں بچے بڑے سبھی سیلفیاں بناتے رہے، جب کہ بچے جانور دیکھ کر خوب محظوظ ہوتے رہے۔ شہریوں نے گورنر ہاؤس میں خوب انجوائے کیا، بچوں نے پوئیمز سنا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

گورنر ہاؤس میں آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات بھی کی، ان کے اس اقدام کی خوب تعریف کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر ہاؤس کو عام عوام کے لیے کھولنا ایک مثبت اقدام ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کو بند کرنے کا دورانیہ بڑھایا جائے۔