ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد انوارالحق کل ریٹائر ہوجائیں گے

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد انوارالحق کل ریٹائر ہوجائیں گے
کیپشن: City42 - Justice Anwar ul Haq
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس محمد انوارالحق کل ریٹائر ہوجائیں گے، چیف جسٹس کے اعزاز میں کل ہونے والے فل کورٹ ریفرنس میں ہائیکورٹ کے ججز، بار عہدیدار اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت دیگر شریک ہوں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد انوارالحق کے اعزاز میں کل کورٹ نمبر ایک میں فل کورٹ ریفرنس ہوگا۔ جس میں نامزد چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان، جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان سمیت ہائیکورٹ کے دیگر ججز شرکت کریں گے۔

تقریب میں صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی، وائس چئیرمین پاکستان بار، وائس چئیرمین پنجاب بار، صدر لاہور ہائیکورٹ بار اور علاقائی بنچز کے صدور کے علاوہ دیگر وکلاء رہنماء شرکت کریں گے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت دیگر لاء افسران بھی موجود ہوں گے۔

اس موقع پر چیف جسٹس محمد انوارالحق کے اعزاز میں ریفرنس پڑھے جائیں گے۔ چیف جسٹس محمد انوارالحق بھی اظہار خیال کریں گے۔ آخر میں ججز چیف جسٹس محمد انوارالحق کو گلدستہ پیش کرنے کے ساتھ نیک خواہشات کے ہمراہ رخصت کریں گے۔

چیف جسٹس محمد انوارالحق کےاعزاز میں ضلعی ججز کی جانب سے الوادعی تقریب پی سی ہوٹل میں ہو گی۔ جس میں صوبہ بھر کے سیشن ججز شرکت کریں گے۔ چیف جسٹس محمد انوارالحق 19 فروری 2010 کو لاہورہائیکورٹ کے جج کے منصب پر فائز ہوئے تھے۔

چیف  جسٹس محمد انوارالحق کے ریٹائر ہونے کے بعد  سینئر ترین جج جسٹس سردار محمد شمیم خان یکم جنوری کو چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔حلف برداری تقریب صبح نو بجے گورنر ہاوس میں ہوگی ۔تقریب میں وزیر اعلی عثمان بزدار ، جسٹس مامون رشید شیخ ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان سمیت دیگر ججز ، لاء افسر اور وکلاء رہنماء شرکت کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer