ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایوشمان کھرانہ، سارہ علی خان کی فلم کے سیٹ پر جھگڑا

ایوشمان کھرانہ، سارہ علی خان کی فلم کے سیٹ پر جھگڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :بالی وڈ اسٹارز ایوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان کی فلم ’پتی پتنی اور وہ 2‘ کے سیٹ پر جھگڑا ہونے کے باعث افراتفری مچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقع کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم کے عملے اور مقامی افراد کے درمیان تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور صورتحال پیچیدہ ہوگئی۔

ویڈیو میں تین افراد کو فلم کے عملے کے ایک رکن کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری ویڈیوز میں مزید افراد جھگڑے میں شامل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جس شخص پر تشدد کیا گیا، وہ ممکنہ طور پر فلم کا ڈائریکٹر ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ جھگڑے کے دوران کچھ افراد بیچ بچاؤ کرتے بھی نظر آئے لیکن ماحول مزید کشیدہ ہو گیا اور شوٹنگ کو روکنا پڑ گیا۔

ایک اور ویڈیو میں اداکارہ سارہ علی خان اور آیوشمان کھرانہ کے درمیان کار کے اندر تلخ کلامی ہوتی دیکھی گئی جو غالباً فلم کا ایک سین تھا۔

یاد رہے کہ اس فلم کے ہدایتکار مدثر عزیز ہیں جو اس سے قبل مشہور فلم ہیپی بھاگ جائے گی اور کھیل کھیل میں جیسی فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض نبھا چکے ہیں تاہم اس حالیہ واقعے پر ان کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔