ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ،  نشیبی علاقے زیر آب

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ،  نشیبی علاقے زیر آب
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے  نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

 مین ملتان روڈ، چوہنگ و موہلنوال نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس ،ٹاؤن شپ،ماڈل ٹاؤن،گرین ٹاؤن،پیکو رو ڈ ،فیروز پور روڈ،مسلم ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں موسلا دھار بارش سے   نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
ضرارشہید روڈ ،دھرم پورہ ،ہربنس پورہ،بہار شاہ روڈ ،الطاف کالونی ،الفیصل کالونی میں بارش کاپانی جمع ہو گیا۔شدید بارش کے باعث خواجہ احمد حسان روڈ ،تاجپورہ سکیم پانی میں ڈوب گئی۔
محکمہ موسمیات کی دن بھر وقفے وقفے سے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔