حاشر وڑائچ: محکمہ موسمیات نے اگلے 2 سے 4 گھنٹوں میں پنجاب اور کے پی کے میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، لاہور،قصور،اوکاڑہ،شیخوپورہ،سیالکوٹ،نارووال میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے،گجرانوالہ، گجرات،منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد ، مری،گلیات،راولپنڈی،جہلم ،اٹک،چکوال، خوشاب،نور پور تھل،سرگودھا،ننکانہ صاحب ، فیصل آباد، جھنگ، چینوٹ،ساہیوال، بھکر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ میانوالی،بہاولنگر،وہاڑی،پاکپتن،بہاولپور،لیہ،ملتان میں چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی، خانیوال اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر تیز بارش کی توقع ہے۔
اس دوران پنجاب میں کہیں کہیں پر تیز/ موسلادھار بارش بھی موقع ہے،دیر،سوات،کوہستان،شانگلہ،بٹگرام،پشاور میں بارش متوقع ہے،نوشہرہ، مردان،صوابی،بونیر،ایبٹ آباد،مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہری پور،خیبر،مہمند،کرم،باجوڑ،اورکزئی میں بارش ،ٹانک،کوہاٹ، کرک، بنوں،وزیرستان،ڈی آئی خان میں بادل برسنے کی پیش گوئی کی گئی۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان،سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، سانگھڑ،میر پور خاص،تھر پارکر،عمر کوٹ میں مقامات پربارش کی پیش گوئی کی گئی۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان،ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان جبکہ ژوب،موسی خیل،بارکھان،خضدار،لسبیلہ میں چند مقا مات پربارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔