مانیٹرنگ ڈیسک: ائیر کوالٹی لائف انڈیکس رپورٹ نے پاکستان میں بڑھتی فضائی آلودگی سے متعلق خبردار کردیا۔
ائیر کوالٹی لائف انڈیکس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق بڑھتی فضائی آلودگی شہریوں کی اوسط عمر میں چار سال تک کی ممکنہ کمی کا باعث بن سکتی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی 98 فیصد آبادی انتہائی آلودہ فضائی ماحول میں رہتی ہے، پاکستان کے بیشتر شہری علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح قومی فضائی آلودگی اور عالمی ادارہ صحت کے معیار سے کئی گنا زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موجودہ آلودگی کی سطح برقرار رہی تو پنجاب، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے عوام کی اوسط عمر چار سال تک کم ہونے کا خدشہ ہے۔