اولمپیئن منظور حسین جونیئر کی نماز جنازہ لاہور میں ادا

Manzoor joiner, Hockey, Funnel
کیپشن: Manzoor joiner
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور: پاکستان کے ہاکی پلیئراولمپیئن منظور حسین جونیئر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی.

نماز جنازہ میں ساتھی کھلاڑیوں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں، عزیز و اقارب اور اہل محلہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔عالمی شہرت یافتہ اولمپیئن منظور حسین جونیئر کا صبح حرکت قلب بند ہو جانے سے نجی اسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔ اسپتال میں منظور حسین جونیئر کو دو اسٹنٹ ڈالے گئے تھے لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکے تھے۔

نماز جنازہ کے بعد ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت میں پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ اور اولمپیئن خالد حمید نے کہا کہ وہ شاندار انسان تھے، ہاکی کے میدان میں نمایاں کامیابیاں سمیٹیں اور ملک کا نام روشن کیا، اپنی زندگی میں بہت سے لوگوں کو ہاکی کھیلنا سکھایا۔

اولمپیئن منظور حسین جونیئر نے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گول میڈل حاصل کیا، 1978 اور 1982 کے ہاکی ورلڈ کپ  جیتنے والی  قومی ہاکی ٹیم کا حصہ رہے، 1982 کے ورلڈ کپ فائنل  میں انہوں نے6  جرمن ڈیفنڈرز کو ڈاج کر کے گول اسکور کیا جسے ان کی شاندار کارکردگی بھی قرار دیا گیا۔ ہاکی کے مداح انہیں 1982 ورلڈ کپ کے فائنل کا ہیرو بھی قرار دیتے ہیں۔