ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’شہداء کربلا نےباطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا‘‘

’’شہداء کربلا نےباطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : گور نر پنجاب کا کہنا ہےکہ شہداء کربلا نےباطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیاہے،کشمیر ی حق پر قائم رہتے ہوئےسنتِ امام حسینؑ کوزندہ رکھ رہے ہیں۔


گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نے یوم عاشور پراپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؑ اور انکے جانثار ساتھیوں نے لازوال قربانیاں دیں،اعلیٰ مقاصد،استقامت اور حق کے لیے کسی قربانی سےدریغ نہیں کرنا چاہیے جذبہ شبیریؓ مسلمانوں کےایمان و یقین اورسچائی کی روایات کو جلا بخشتا ہے، حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانیوں سے زندگی کےہرشعبےمیں رہنمائی ملتی ہے،معاشرے میں ایثار،اخوت اور برداشت کےجذبات کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے،انہوں نےکہاکہ بھارتی سامراج سےبرسرپیکار کشمیریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتےہیں۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کا پیغام جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا ہے۔ امام حسین علیہ السلام نے بتایا کہ اللہ پاک کی مرضی میں اپنی مرضی کو ضم کر دینے کا نام ایمان ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے شروع ہونیوالی قربانی کی روایت کو امام حسین علیہ السلام نے اوج تک پہنچایا۔ علامہ اقبال کا تصورِ خودی بھی اپنی مرضی کو مشیتِ ایزدی کے تابع کر کے خلیفہ ہونے کا حق ادا کرنا ہے۔حضرت امام حسین علیہ السلام کا پیغام آفاقیت اور ابدیت کی خصوصیات کا حامل ہے۔ حسین ابنِ علی علیہ السلام کا پیغام نہ صرف مسلمانوں بلکہ ہر ذی شعور کے ضمیر کی ترجمانی کرتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ زمین پر اقتدار اللہ تعالیٰ کی امانت ہے، اسکی حفاظت کرنا ہی امام حسین علیہ السلام کی پیروی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر مسلم امہ کو حضرت امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer