وزیر اعظم نئے’’ششکے ‘‘پرانے

وزیر اعظم نئے’’ششکے ‘‘پرانے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب:نئے پاکستان میں وہی پروٹوکول، وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ذاتی رہائش گاہ کے سامنے سیکیورٹی سخت کرنے کی تیاریاں شروع ، پولیس کی بھاری نفری ، کنکریٹ بلاکس اور کرین پہنچادی گئی، سیکیورٹی سخت کرنے کے لِے سروس لین پر رکارٹیں رکھی جارہی ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے پہلے سرکاری دورہ لاہور کے لیے تیاریاں شروع کردی گیں ہیں ۔ عمران خان کی ذاتی رہائش گاہ زمان پارک کی سیکیورٹی اور پروٹوکول کے لیے پولیس کی بھاری نفری اور کنکریٹ کے بلاکس زمان پارک پہنچادیے۔ پولیس کے باوردی اہلکار بھی ڈیوٹی پر مامور کردیے گیے ہیں ۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے رکاوٹیں رکھنے کے لیے کرین بھی پہنچا دی گئی ہے ۔ لیسکو کے اہلکار بجلی کی تنصیبات کی چیکنگ کرنے پہنچ گئے ۔ زمان پارک کے باہر سروس لین پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سیکیورٹی سخت کی جائے گی ۔ عدالت نے شہر میں ہر قسم کے وی آئی پی علاقوں سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم بھی دے رکھا ہے ۔