قبرستانوں کی چار دیواری نہ کرنےپر لاہور ہائیکورٹ برہم

قبرستانوں کی چار دیواری نہ کرنےپر لاہور ہائیکورٹ برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :شہرکے قبرستانوں کی چاردیواری نہ کرنےکامعاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے قبرستانوں کی چار دیواری نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے لارڈ مئیر مبشر جاوید اور چیف آفیسر لاہور میونسپل کارپوریشن کو تین ستمبر کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات انوربلوچ،اے سی رائیونڈعاصم سلیم سمیت دیگر افسران پیش ہوئے ،اے سی رائیونڈ نے قبرستانوں کی واگزاراراضی کی رپورٹ جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ 80کنال سے زائد اراضی واگزارکرائی، اے سی نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ فنڈز نہ ہونے کے باعث چاردیواری نہیں کروا سکے۔اسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ قبرستانوں کی چاردیواری کامعاملہ لارڈمیئر کے دائرہ ا ختیار میں آتاہے،عدالت نے کمرہ عدالت میں موجود سیکرٹری بلدیات سے چار دیواری کے حوالے سے استفسارکیا تو وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے، جس پر عدالت ان پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماشااللہ آپ کی یہ کارکردگی کی یہ حالت ہے، اگرعدالتیں کچھ کرتی ہیں تومداخلت کاشورمچایاجاتاہے۔

چیف آفیسر کارپوریشن نے قبرستانوں کی چاردیواری کے لئے ایک ماہ کی مہلت کی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ایک ماہ لگاتودیگرقبرستان کی اراضی بھی غائب ہوجائےگی، عدالت نے کہا کہ کیوں نہ چیف سیکرٹری پنجاب اور لارڈ مئیر کو آج ہی طلب کرکے ان سے جواب طلبی کریں ۔
عدالت نے سیکرٹری بلدیات کو قبرستانوں کی چار دیواری کیلئے لاگت کا تخمینہ اور ٹائم فریم کے حوالے سے رپورٹ تین ستمبر کو پیش کرنیکاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer