ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کی اہم پیش گوئی آگئی

موسم کی اہم پیش گوئی آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم کی پیشگوئی کر دی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

 رپورٹ کے مطابق مری، گلیات میں موسم خشک، مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، سندھ اور وسطی اور جنوبی اضلاع میں گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔