ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کیلئے خوشخبری، حکومتِ پنجاب کا "ای بائیک اسکیم” لانے کا فیصلہ

اساتذہ کیلئے خوشخبری، حکومتِ پنجاب کا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اساتذہ کے لیے سفری سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے حکومتِ پنجاب نے "ای بائیک اسکیم” لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی ماہانہ قسط 3,600 سے 4,200 روپے کے درمیان ہوگی۔

اس اقدام کا مقصد صوبہ بھر کے اساتذہ کو سستی، موثر اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے۔ اسکیم کے تحت ایک ای بائیک کی تخمینی قیمت 2 لاکھ سے ڈھائی لاکھ روپے کے درمیان ہے، اس قیمت کا 30 سے 40 فیصد حصہ سبسڈی کے طور پر حکومتِ پنجاب خود برداشت کرے گی، جبکہ بقیہ رقم اساتذہ 2 سے 3 سال کی آسان اقساط میں ادا کرسکیں گے۔ اس حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ماہانہ قسط 3,600 سے 4,200 روپے کے درمیان ہوگی، جو کہ اساتذہ کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔

درخواست کا طریقہ کار

سی ایم پنجاب ای بائیک ٹیچر اسکیم کے لیے آن لائن درخواستوں کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ اساتذہ پنجاب ٹیچرز فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے۔

امیدواروں کو اپنا شناختی کارڈ (CNIC)، سروس سرٹیفکیٹ، درست ڈرائیونگ لائسنس اور پاسپورٹ سائز تصویر جمع کروانا ہوگی۔

درخواست مکمل ہونے پر ویریفیکیشن سلپ ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی، جبکہ اہلیت کی حتمی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل دی جائے گی۔