سٹی 42 :ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 90.87 فیصد رہا۔
یو ایچ ایس نے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل امتحانات 2025 کےامتحانی نتائج کا اعلان کیا۔امتحان میں 43 الحاق شدہ میڈیکل کالجوں کے 5ہزار125 طلباءو طالبات شریک ہوئے۔سالانہ امتحانات میں 4ہزار675 طلبہ کامیاب ہوئےجبکہ 454 ناکام قرار پائے۔
قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کی عینہ مریم کی 1329 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں ۔ ابواء میڈیکل کالج فیصل آباد کی فاطمہ الطاف کی 1328 نمبروں کیساتھ دوسری پوزیشن رہی۔
گوجرانولہ میڈیکل کالج کی عائلہ ابرار نے 1315 نمبرزلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App