سٹی 42 : بجلی چوری سے منع کرنے پر مسلح افراد کا گھر پر دھاوا بول دیا ۔
کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق بجلی چوری سے منع کرنے پر ملزمان کی گھر میں فائرنگ ،توڑپھوڑ کی،
ملزمان نے تشدد سے رخسانہ نامی خاتون کا بازو توڑ دیا،90 ہزار نقدی لیکرفرار ہوگئے۔
گرفتار ملزمان میں برکت، قربان اور احسان شامل، مقدمہ درج کرلیا ۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App