ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے سابق لیسکو چیف کی برطرفی کیخلاف دائر درخواست خارج کردی

لاہور ہائیکورٹ نے سابق لیسکو چیف کی برطرفی کیخلاف دائر درخواست خارج کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سابق لیسکو چیف کے خلاف کارروائی کو برقرار رکھتے ہوئے شاہد حیدر کو ریلیف دینے سے انکار کر دیا اور ان کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔

عدالت عالیہ میں کیس کی سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی، جنہوں نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے جبکہ لیسکو کی جانب سے بھی وکلاء عدالت میں موجود تھے۔سماعت کے دوران وفاقی حکومت اور لیسکو کے وکلاء نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات تھے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم بطور چیف ایگزیکٹو انکوائری کا حکم دینے کا اختیار رکھتے ہیں، اور انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر ہی برطرفی کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شاہد حیدر کے خلاف کوئی کرپشن کا الزام نہیں تھا اور ریٹائرمنٹ کے بعد الزامات کی بنیاد پر انکوائری نہیں کی جا سکتی۔ وکیل نے مزید کہا کہ انکوائری وزیراعظم کی ہدایت پر شروع کی گئی اور انکوائری کمیٹی غیر قانونی طور پر تشکیل دی گئی، لہٰذا عدالت اس برطرفی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔تاہم عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق لیسکو چیف کی برطرفی کو قانونی قرار دے دیا۔

Ansa Awais

Content Writer