ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’میٹا اے آئی‘ ایپ متعارف کرا دی گئی

’میٹا اے آئی‘ ایپ متعارف کرا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے ’میٹا اے آئی‘ ایپ کا پہلا ورژن متعارف کرا دیا ہے، جو Llama 4 ماڈل پر مبنی ہے۔

’میٹا اے آئی‘ ایپ صارفین کو ذاتی نوعیت کا اے آئی تجربہ فراہم کرتی ہے، جو واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر کے علاوہ اب علیحدہ ایپ کے طور پر بھی دستیاب ہے۔ اس ایپ میں ’ڈسکور فیڈ‘  شامل ہے جہاں صارفین دیکھ سکتے ہیں کہ دنیا بھر میں لوگ اے آئی کو کیسے استعمال کر رہے ہیں، جبکہ وہ خود بھی پرامپٹس شیئر کر سکتے ہیں۔

ایپ meta.ai ویب سائٹ سے منسلک ہے، جس سے صارف کہیں سے بھی اپنی سرگرمی جاری رکھ سکتے ہیں۔ ایپ روزمرہ سوالات کے جوابات، تحقیق، ویب سرچ، اور دوستوں و خاندان سے رابطے میں مدد دیتی ہے۔

ویب ورژن کو ڈیسک ٹاپ کے لیے بہتر بنایا گیا ہے، جس میں امیج جنریشن کی جدید خصوصیات، جیسے اسٹائل، روشنی اور رنگوں کے نئے اختیارات شامل ہیں۔